ریلوے پٹریوں کی مرمت کیلئے جدید مشینری کاآرڈر دیدیا،تاخیر پر کارروائی ہوگی،سعد رفیق، سکھرٹرین حادثہ ٹرالی ،ٹیکسی اورگاڑی والے کی تکرار کے باعث ہوا، ریلوے ملازم کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ،وقفہ سوالات

پیر 3 فروری 2014 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ریلوے کی پسنجر اورفریٹ ٹرینوں میں توازن لائیں گے پنجاب حکومت نے 63کروڑروپے ریلوے کراسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے فنڈزدیئے ہیں،پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ ریلوے پٹریوں کی مرمت کیلئے جدید مشینری کاآرڈر دیدیاہے جس سے ریلوے پٹری کی مرمت کیلئے ٹرینوں کے جدول اوقات میں کمی ہوگی اب بھی مرمت کاکام تاخیر کاباعث نہیں اگر تاخیر ہورہی ہے تو اس پر ایکشن لیاجایگا،انہوں نے کہاکہ سکھر میں حادثہ کی وجہ ٹرالی ،ٹیکسی اورگاڑی والے کی تکرار کے باعث ہوئی کراسنگ پرتعینات گارڈ نے ٹرین کو سرخ جھنڈی نہیں دکھائی اس پر ریلوے ملازم کیخلاف سخت کارروائی ہوئی ہے،پارلیمانی سیکرٹری سید محمد عاشق حسین شاہ نے اراکین اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ فاضل پرزے اورفنڈز کی کمی سے ریلوے انجنوں اوربوگیوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ رواں سال کوئی ریلوے انجن نہیں خریدے جب انجن اورویگنزپلس کی تو ریلوے کارگو شروع کردی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ وزیر ریلوے نے صوبائی حکومتوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے کہ ریلوے پھاٹکوں پرنگران تعینات کئے جائیں پنجاب حکومت نے اتفاق کیا ہے کہ اگر باقی صوبے اتفاق کرینگے تو وہ تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :