لاہور،شیخ زید ہسپتال میں بھارتی ڈاکٹروں کے اشتراک سے جگر کی پیوند کاری کرانے والا دوسرا مریض بھی چل بسا

پیر 3 فروری 2014 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء) شیخ زید ہسپتال میں بھارتی ڈاکٹروں کے اشتراک سے جگر کی پیوند کاری کرانے والا دوسرا مریض بھی چل بسا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں دو ماہ قبل بھارتی ڈاکٹروں کے اشتراک سے پاکستانی مریضوں کے جگر کی پیوندکاری کے آپریشنز کئے گئے ۔ آپریشن سے ایک مریض کچھ روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا جبکہ فیصل آباد کا رہائشی محمد انور دو ماہ سے آئی سی یو میں زیر علاج تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :