حکومت اورطالبان کی نامزدکردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا

پیر 3 فروری 2014 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 فروری ۔2014ء)حکومت اورطالبان کی نامزدکردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت اور طالبان کی کمیٹی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تجاویز اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گی اس سے پہلے جے یو آئی س کے رہنما اور طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں طالبان کی کمیٹی کے دیگر رکن بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا