وزیراعظم ہر حال میں پی آئی اے کی بحالی چاہتے ہیں، شجاعت عظیم

پیر 3 فروری 2014 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہر حال میں پی آئی اے کی بحالی چاہتے ہیں،وزیر اعظم کے مشیربرائے ہوابازی شجاعت عظیم نے آج کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے ایئرلائن انتظامیہ کے علاوہ سی بی اے یونین اور منتخب ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا کہ اگر نئے طیارے مل جائیں تو ایک سال میں پی آئی اے کو خسارے سے نکل آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کو 45 طیاروں کی ضرورت ہے جس میں سے 20 طیارے جلد مل جائیں گے ، جبکہ ایرانی شہروں مشہد اور نجف کیلئے بھی جلد پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اس موقع پر شجاعت عظیم نے بیرن ملک پی آئی اے کے تمام اسٹیشن منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ پروازوں کی آمد رفت کے وقت لازماً ایئرپورٹ پر موجود رہیں اور پروازوں کے وقت ایئرپورٹ پر اپنی موجودگی سے ہیڈ آفس کو خود آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :