اوچ پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند ،بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

پیر 3 فروری 2014 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) اوچ پاور پلانٹ کو گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے350 میگا واٹ کا اوچ پاور پلانٹ بند ہو گیا ہے جس کی بحالی میں دو روز لگیں گے۔ ترجمان کے مطابق شارٹ فال بڑھ کے 2500 میگا واٹ ہو گیا جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کے لئے کوئی متبادل انتظام نہیں کر رکھا، کوئی بھی حادثہ پیش آئے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :