وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

پیر 3 فروری 2014 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2014ء) اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکراتی عمل کے امور پر بھی مشاورت، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سرحدی سیکیورٹی صورتِ حال پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔