Live Updates

عمران خان طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے ہیں ، اب بھی لڑیں ، پرویز رشید

پیر 3 فروری 2014 17:32

عمران خان طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے ہیں ، اب بھی لڑیں ، پرویز رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وفاقی وزیر ا طلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے ہیں ، اب بھی لڑیں ، وزیر اعظم خود مذاکراتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں ، طالبان کی جانب سے کوئی شرط سامنے نہیں آئی ، بلوچستان حکومت نے خضدار میں لاشیں بر آمد ہونے کے واقعہ کا تحقیقات کا حکم دیدیا ہے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اس وقت تمام توجہ ان گروپوں پر ہے جو بات چیت کر نا چاہتے ہیں ہم طالبان کی بات سننا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو دہشتگردی کی آگے نکالا جاسکے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف خود مذاکراتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی شرط سامنے نہیں آئی انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں صرف دعا کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان نے تمام گروپوں کو دیکھتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے عمران خان صاحب طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے ہیں اب بھی لڑیں ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے خضدار میں لاشیں بر آمد ہونے کے واقعہ کا جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا ہے یقینا حقائق سامنے آئیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات