کراچی، کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر جوہر حسین عرف جعفر عرف رحمن کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیاگیا

پیر 3 فروری 2014 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر جوہر حسین عرف جعفر عرف رحمن کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیا ۔کرائم برانچ پولیس کی جانب سے ملزم جوہر حسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیراحمد کھوسو کے روبرو پیش کیا ۔پولیس کی استدعا پر ملزم کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 25دسمبر 2012کو گلشن اقبال تھانے کی حدود میں اہلسنت والجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملہ کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آیا ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملے میں پولیس کانسٹیبل راشد خان ،وحید خان ،عمران خان ،سلیم پشاوری ،مولانا کا ذاتی محافظ عبدالوکیل اور عبداللہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔

تھانہ گلشن اقبال میں اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 981/12میں ملزم محمد علی ،سید وسیم ،نثارحسین ،عدنان عرف منجن ،عمران عرف ویٹا ،عباس عرف گورا اور ایک نامعلوم ملزم تاحال مفرورہیں ۔ملزم کو گزشتہ ہفتہ سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے عباس ٹاوٴن سے گرفتار کیا تھا ۔ملزم جوہر حسین سے ہینڈ گرنیڈ ،نائن ایم ایم پستول ،ایک میگزین اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :