پشاور کے پکچر ہاؤس سینما دھماکہ، 26سالہ جواں سالہ رضا گل جاں بحق، چند ماہ قبل منگنی ہوئی تھی

پیر 3 فروری 2014 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پشاور کے پکچر ہاؤس سینما میں ہو نے والی دہشت گردی کی واردات نے جہاں پانچ چرغ گل کر دیئے وہیں جاں بحق ہونے والوں میں تہکال کے دو جگر ی دوست بھی شامل تھے جن کی موت نے ان کے گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے۔ 26سالہ جواں سالہ رضا گل جس کی چند ماہ قبل ہی منگنی ہو ئی تھی گھر کا چولہاجلانے کی خاطر افغانستان میں محنت مزدوری کرتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات شاپنگ کرنے کے بعد تفریح کی غرض سے اپنے دوست کے ساتھ سینما گیاتھامگر اسے کیا پتہ تھا کہ صبح کابل جانے کی بجائے اس کا جنازہ گھر سے اٹھے گا۔رضاگل جو کہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑااور گھر کا واحد کفیل تھابم دھماکے کی نذر ہوگیا تو بوڑھی ماں کا بیٹے کے سر پرسہرا سجانے کا خواب بھی منوں مٹی تلے دفن ہوگیا۔ رضاگل کی ماں کا کہنا تھا کہ کب تک اس طرح ماؤں کی گودیں اجڑیں گی اور کب تک ماؤں کے لخت جگربم دھماکوں کی نذر ہوتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :