بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،لیاقت بلوچ

پیر 3 فروری 2014 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اور ہندوستان کی آشیر باد پر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو شہید اور سزائیں سنائی جا رہی ہیں جو کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ محبت کا نتیجہ بتانا ہے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے کا نتیجہ ہے،امریکہ ہمارا دشمن ہے جو اس خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی حق حق خودارادیت ہے جو انہیں ہر صورت دینا ہو گا،پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کے لیے اپنی آواز بلند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر بات ہو رہی ہے کشمیر کی مرضی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کشمیریوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے،آ پارٹیز کانفرنس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد  کی کال پر 1990میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اس وقت کی وزیر اعظم محترم بینظیر بھٹو اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا،قاضی حسین احمد اور جماعت اسلامی پاکستان نے بھرپور انداز میں کشمیری مجاہدین اور مہاجرین کی سرپرستی کی اور خود جا کر قافلوں کا استقبال کیا اور ان کی بھرپور میزبانی کا حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس مشکل وقت میں مجاہدین اور مہاجرین کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف یوٹرن نہ لیتے تو دنیا دیکھتی کہ کشمیر میں تاریخی سرنڈر ہوتا انہوں نے کہا کہ آزادی اور حریت کی شمع روشن اور استعمار کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں یہاں کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہمارے حکمران بین الاقوامی سازشوں میں کا شکار ہو گئے پرویز مشرف نے یوٹرن لیے کر کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا آزاد کشمیر کے حکمران اور مقبوضہ کشمیر میں بھی حریت کا ایک دھڑا اس کا شکار ہو گیا مگر جماعت اسلامی اور سید علی گیلانی کا موقف تھا وقت نے وہ درست ثابت کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر مجاہدین اور شہداء کے ورثاکی سرپرستی کرتی ہے5فروری قاضی حسین احمد  کی پکار پر منعقد کیا جاتا ہے جو پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کی پشت پر ہے ہم جماعت اسلامی پاکستان کے شکر گزار ہیں،حق اور باطل کا معرکہ جاری ہے،فتح حق کی ہی ہو گی انہوں نے کہا کہ مصر،تیونس،بنگلہ دیش ہو یا کشمیر اسلامی تحریک حق پر قائل اور ڈٹی ہوئی ہے حق غالب آئے گا اور باطل بھاگ جائے گا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد دہلی کے فیصلے سنائے جا رہے ہیں بھارت کی آشیر باد پر یہ ظلم و ستم ہو رہا ہے یہ کشمیریوں کو پیغام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ قرار دینا شہداء کے لہو سے غداری ہے،جماعت اسلامی شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے،کانفرنس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ،امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر،میاں مقصود،امیر العظیم،عبدالغفار روپڑا، زبیر احمد ظہیر،میاں مرعوب،حافظ نصیر الدین،مولانا سیف الدین سیف،کاظم شاہ اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدیں نے بھی خطاب کیا۔