پی سی بی عمر اکمل اوروارڈن کے درمیان جھگڑے کے معاملات کی تحقیقات کریگا ‘ ذکاء اشرف

پیر 3 فروری 2014 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ افسوسناک ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جائیگی کہ اصل واقعہ کیا ہے ، کرکٹ امن اور دوستی کا نام ہے اسی لئے یہ ملک میں بھائی چارے کا نام ہے ، فاٹا سے کراچی تک تمام ریجنز کو ملک کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے،کوچ کی تقرری کے معاملے پر کمیٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سوموار کے روز ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ ریجنز سے آنے والے تمام مندوبین کے شکر گزار ہیں۔ فاٹا سے کراچی تک سب کو پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے بگ تھری معاملے پر پوچھے گئے سوال پر چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف ہیں اس حوالے سے وہ ان کی رہنمائی چاہتے ہیں اور انہیں ملاقات کیلئے درخواست کر رکھی ہے ۔

ذکا ء اشرف نے عمر اکمل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اسکی تحقیقات کرائی جائیں گی کہ اس معاملہ ہے کیا ۔انہوں نے کرکٹ ٹیم کا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی جو بہتر ہو گا اسے ہی منتخب کیا جائے گالیکن اس حوالے سے قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :