اورنگی ٹاوٴن پولیس کی کارروائی ،ایس آئی شفیق کے قتل میں ملوث 2دہشت گردگرفتار

پیر 3 فروری 2014 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء ) اورنگی ٹاوٴن پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی شفیق کے قتل میں ملوث 2دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول کے قتل کے الزام میں ایک اسپتال پر چھاپہ مار کر 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو تفشیش کیلئے حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا ۔ ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :