کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ سمیت 4ملزمان گرفتار

پیر 3 فروری 2014 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر اور 2زخمی ملزمان سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹ سے منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساوٴتھ ناصر آفتاب کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے ایک کارندے کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزم کی گرفتاری صیغہ راز میں رکھی جا رہی ہے ۔ ڈیفنس میں خیابان شمشیر کیفے کلفٹن میں مقابلہ کے بعد پولیس نے 2زخمی ملزمان فیصل اور زبیر کو گرفتار کر کے اسلحہ و موٹر سائیکل بر آمد کرلی ۔ جوہر آباد پولیس نے ایک ملزم محسن اسد کو گرفتار کر کے اسلحہ و ہائی روف بر آمد کرلی جبکہ اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عملہ نے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں سے ایک کلو ہیروئن بر آمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :