فاروق ستار الطاف حسین سے خصوصی مشاورت کیلئے لندن روانہ

پیر 3 فروری 2014 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار الطاف حسین سے خصوصی مشاورت کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔ روٴف صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے دیگر اہم رہنما پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار دبئی سے ہوتے ہوئے لندن پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے الطاف حسین کے خلاف دستاویزی فلم نشر کرنے کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کے لئے لندن میں ایم کیو ایم کے اہم اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔