گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

پیر 3 فروری 2014 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد علی الصبح لندن سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں دبئی جانے کے لئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پہلے سے موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے لاونج میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً بیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔ تاہم گورنر سندھ نے ایئرپورٹ پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :