Live Updates

عمران خان کا طالبان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہا،اعلان کردہ نمائندہ کمیٹی میں شامل نہیں ہونگے‘ میاں محمود الرشید

پیر 3 فروری 2014 16:17

عمران خان کا طالبان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہا،اعلان کردہ نمائندہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا طالبان سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں رہاوہ طالبان کی طرف سے اعلان کردہ نمائندہ کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے ،مو جو دہ حالات میں شریعت کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا ایک اصولی موقف تھا کہ طاقت کے بل بوتے پر کبھی بھی مسائل حل نہیں ہو تے اس لیے مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالا گیا ،اسی بات کو طالبان نے اہمیت دی ہے ، اورعمران خان کے اس مو ٴقف کی آل پارٹیز کانفرنس نے بھی تائید کی تھی ۔

محمو دالرشید نے طالبان کے شریعت کے نفاذ کے مطالبے کے حوالے سے کہا کہ موجو دہ حالات میں شریعت کے نفاذ میں کوئی انکا رنہیں ،اس پر پاکستان کا آئینی فریم ورک مو جود ہے،1973 کے آئین میں اسلامی قوانین موجو دہیں لیکن شریعت کے نفاذ سے پہلے بہت سے اہم اقدامات کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کبھی طالبان سے براہ راست رابطہ نہیں رہا ، وہ طالبان کی طرف سے اعلان کردہ کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التواء الیکشن کمیشن اور حکومت کی ملی بھگت کا ثبوت ہے،ان کی بلدیاتی انتخابات کرانے کی نیت ہی نہیں ہے۔آئندہ ہونیوالے اسمبلی کے اجلاس میں اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی جبکہ مختلف منصوبہ جات کے نام پر شہر بھر میں تاجروں کی عمارات کو مسمار کرنے کے خلاف بھی آواز اٹھائی جائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :