Live Updates

مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس، عمران خان اور مفتی کفایت کی عدم شرکت

پیر 3 فروری 2014 15:57

مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس، عمران خان اور مفتی کفایت کی عدم شرکت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) طالبان کی جانب سے نامزد مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں ہوئے اجلاس میں مولانا عبدالعزیز اور پروفیسر ابراہیم شریک ہوئے، جبکہ عمران خان اور مفتی کفایت اللہ اجلاس میں شریک نہیں تھے ، مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان سے ملاقات ہوجائے تو ان کے مطالبات پتہ چلیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ جلد حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مل کر طالبان سے ملاقاتوں کی جگہ اور وقت کے بارے میں طے کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک طالبان سے مذاکرات پر بھرپور زور دیتے رہے ہیں اب موقع آیا ہے تو انہیں اس میں شامل ہونا چاہیے،انہوں نے کہا خدشہ ظاہر کیا کہ مذاکرات سبوثاژ کرنے کیلئے تخریبی کارروائیاں ہوسکتی ہیں ۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھاکہ مذاکرات کیلئے ٹائم فریم دینا مشکل ہے تاہم ان کی ٹیم کوشش کرے گی کہ ہفتوں کے اندر نتائج سامنے آجائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :