محکمہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے ،تمام ٹرینوں کی بحالی اولین مشن ہے ،خواجہ سعد رفیق

پیر 3 فروری 2014 14:46

محکمہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے ،تمام ٹرینوں کی بحالی اولین مشن ..

پپلاں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محکمہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور تمام ٹرینوں کی بحالی میرا اولین مشن ہے اور انشاء اللہ محکمہ کوکرپشن اور بد عنوانی سے مکمل طور پر پاک کرکے دم لونگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز سابق نائب تحصیل ناظم پپلاں صاحبزادہ سید محمد صفدر شاہ گیلانی سے دوران خصوصی ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ محمد سید صفدر شاہ گیلانی نے پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن میں کندیاں سے سرگودھا چلنے والی ریل کار کی بندش سے عوام کو درپیش سفری تکالیف بارے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دورہ کندیاں کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کندیاں سرگودھا ریل کار سمیت تمام ٹرینوں کی بحالی اور عوام کو تمام تر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناؤنگا لیکن میری اولین ترجیع گڈز ٹرینوں کی بحالی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ریلوے کی وزارت کا چارج سنبھالا تو سابقہ حکومت میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ ریلوے تباہ و برباد ہو چکا تھا اور ریلوے کی حالت اس مریض جیسی تھی جو اپنی زندگی کو آخری سانسیں لے رہا ہوتا ہے لیکن اب اس کو آہستہ آہستہ بحالی کی طرف لایا جا رہا ہے اور اب میں کچھ مطمعن ہوں کہ ریلوے آہستہ آہستہ سیدھے راستے پر چل پڑا ہے لیکن ابھی بھی اس میں کافی محنت درکار اور اور میں دن رات یہی کوشش کر رہا ہوں کہ اسے ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے ہماری ٹھوس حکمت علی سے ریلوے سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ بند شدہ ٹرینیں بھی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں خواجہ سعد رفیق نے مزیدکہا کہ ریلوے کی اربوں روپئے کی قیمتی اراضی پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لیئے آپریشن کیئے جا رہے ہیں تاکہ اسے واگزار کرایا جائے اور ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کی دن رات کوشش جاری ہے اور کام راتوں راتوں ہونے والا نہیں لیکن میرے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے خواجہ سعد نے مزید کہا کہ محکمہ ریلوے کے چھوٹے ملازمین اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ریلوے سے تمام بد عنوانیوں اور کرپشن کے خاتمہ کے لیئے بلا تفریق احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفق نے صاحبزادہ محمد صفدر شاہ گیلانی کو یقین دلایا کہ وہ جلد کندیاں کا دوری کرینگے اور موقع پر آکر تمام حالات کا جائزہ لیکر عوام اور ملازمین کو درپیش مسائل کا حل کیا جائے گا صاحبزادہ محمد صفدر شاہ گیلانی نے وفاقی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :