پاک، افغان، ترکی سربراہی کانفرنس آئندہ ہفتے انقرہ میں ہوگی ،وزیر اعظم جمعہ کو انقرہ جائینگے

پیر 3 فروری 2014 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان، افغانستان اور ترکی کی سربراہ کانفرس آئندہ ہفتے انقرہ میں ہوگی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف جمعہ کی رات انقرہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ میں بارہ فروری کو ہونے والے سربراہی مذاکرات میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف، افغان صدر حامد کرزئی اور ترک صدر عبداللہ گل شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران باہمی تجارت اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترک صدر عبداللہ گل وزیر اعظم نواز شریف کو ظہرانہ دیں گے ، سربراہی کانفرنس کے موقعے پر افغان صدر حامد کرزئی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :