بنوں ،گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی ، بچی جاں بحق ، پانچ افراد زخمی

پیر 3 فروری 2014 14:44

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) صوبہ خیبر پختوان خوا کے ضلع بنوں میں ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق میوہ خیل میں گھر کے ایک کمرے میں الصبح آگ لگ گئی آگ ہیٹر کی گیس لیک ہونے اور اس د وران ماچس جلانے سے لگی جس کے نتیجے میں ایک بچی جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے -

متعلقہ عنوان :