طانیہ نے امریکہ کو شکست دیکر 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 3 فروری 2014 14:13

ڈیاگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے کے عمدہ کھیل کی بدولت برطانیہ نے امریکہ کو شکست دے کر 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔مرے نے امریکی شہر سین ڈیاگو میں ہونے والے مقابلوں میں اتوار کو ریورس سنگلز میچ میں سیم کوئیری کو 7-6، 6-7، 6-1 اور 6-3 کے سکور سے ہرا کر برطانیہ کو تین ایک ناقابل شکست سبقت دلائی۔

26 سال کے مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریک میں جیتا تاہم وہ دوسرا سیٹ ٹائی بریک پر ہی ہار گئے تاہم اگلے دو سیٹس میں انہوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔یہ مرے کی ڈیوس کپ میں مسلسل 17ویں کامیابی ہے اور یہ 1935 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ نے ڈیوس کپ مقابلوں میں امریکہ کو شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

اب اپریل میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں برطانوی ٹیم اٹلی کے مدِمقابل ہوگی جس نے ارجنٹائن کو تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

اٹلی میں ہونے والا یہ مقابلہ کلے کورٹ پر ہوگا اس سے پہلے مرے نے جمعے کو پہلے میچ میں ڈونلڈ ینگ کو شکست دی تھی اور پھر جیمز وارڈ نے کوئیری کو شکست دے کر برطانیہ کو دو صفر کی برتری دلوا دی تھی۔مرے کو ڈبلز میچ میں آرام دیا گیا تھا اور اس میچ میں برطانیہ کے کولن فلیمنگ اور ڈومینیکن اگلوٹ کی جوڑی برائن برادران کی جوڑی سے ہار گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :