دالبندین پولیس اسٹیشن سے چھ ملزمان لاک اپ توڑ کر فرار ہوگئے

پیر 3 فروری 2014 13:44

دالبندین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) دالبندین پولیس اسٹیشن سے چھ ملزمان لاک اپ توڑ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او دالبندین پولیس اسٹیشن عابد علی شیرزئی کے مطابق دالبندین پولیس اسٹیشن کی لاک اپ میں مختلف جرائم میں گرفتار چھ ملزمان کو رکھا گیا تھا جو کہ رات گئے لاپ اپ توڑ کر فرار ہوگئے، ان میں عبدالولی، شیر علی،اکبر، عجب گل، منیر احمد اور بابے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او دالبندین کے مطابق مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ لاک اپ توڑنے کے واقعہ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :