میرا مقصد وزیراعظم بننا نہیں اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چاہتا ہوں، بلاول بھٹو
پیر 3 فروری 2014 12:54
موہن جو دڑو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننا ان کا مقصد نہیں وہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘ کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ فیسٹیول میں پیش کی جانے والی اصل ثقافت ہی پاکستان کا ورثہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہماری اصل ثقافت کو اجاگر اور شدت پسندی کے خلاف ایک مرتبہ پھر کمر بستہ ہوا جائے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
اس فیسٹیول پر تنقید کرنے والے لوگ اس کے مقصد کو نہیں سمجھ رہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت، مشترکہ ثقافت اور تاریخ نے ہی ہمیں متحد کررکھا ہے۔ جمہوریت ہی کی بدولت ہمارے ملک کی ثقافت کا فروغ ممکن ہے جبکہ آمرانہ دور میں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.