آئی ایم ایف کے ٹیکس وصولیوں پر تحفظات،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

پیر 3 فروری 2014 12:44

آئی ایم ایف کے ٹیکس وصولیوں پر تحفظات،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم نے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جائزہ کمیٹی کا موقف ہے کہ ایف بی آر پہلی ششماہی کے ہدف کو پورا نہیں کر سکا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے بات ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کرے یا پھر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے کیونکہ پاکستان میں بجلی کی قیمت اب بھی اس کی پیداواری لاگت سے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :