مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، وزیر اعظم نواز شریف
پیر 3 فروری 2014 12:41
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے اور اگر مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں سینیئر تجزیہ نگاروں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے انہیں طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کو درپیش دیگر چیلنجز اور اس کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور معاشی بدحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور معیشت کی بحالی کے لئے امن ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک میں مذاکرات سے امن قائم ہوجائےتو اس سے بہتر کچھ نہیں، حکومت کی جانب سے پوری سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا اور پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کمیٹی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں مذاکرات کی کامیابی پر لگی ہوئی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.