بین الاقومی عسکریت تنظیم تحریک طالبان جنداللہ نے پشاور سنیما میں دستی بم حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

پیر 3 فروری 2014 12:24

بین الاقومی عسکریت تنظیم تحریک طالبان جنداللہ نے پشاور سنیما میں دستی ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) بین الاقومی عسکریت تنظیم تحریک طالبان جنداللہ نے گزشتہ دن پشاور میں سینما گھر میں دسی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک طالبان جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے میڈیا کو نا معلوم مقام پر ایک ایس ایم ایس کے ذریعے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دیں ورنہ ہم لوگوں کیلئے تیار رہیں ۔ یاد رہے تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے حملے سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھاکہ ہم بے گناہ لوگوں پر حملے نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :