ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
پیر 3 فروری 2014 11:52
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، کیل اور کہوٹہ کے زیریں علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان کے اضلاع غذر اوردیامر میں تیسرے روز بھی برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں میں پھنس گئی ہے۔ چترال شہر اور گردونواح میں ہونے والی برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل بند ہوگئی ہے جس نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور مختلف قبائلی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.