احتساب ریفرنسز، آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب داخل کرادیا
پیر 3 فروری 2014 11:52
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف زیر سماعت مبینہ کرپشن کے 5 ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر جواب داخل کرادیا۔
(جاری ہے)
راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اس دوران نیب کی جانب سے ریفرنسز پر جواب داخل کرادیا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر کی بریت سے متعلق درخواست پر عدالت میں نئی گواہیاں پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف 5 کیسز زیر سماعت ہیں تاہم گزشتہ سماعت میں ان کی جانب سے بریت کی درخواست کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.