پشاورسینما حملہ ، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، مقدمہ درج، سینما منجیر شامل تفتیش

پیر 3 فروری 2014 11:49

پشاورسینما حملہ ، جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، مقدمہ درج، سینما ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) پشاور کے سینما گھر میں دستی بم حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، سینما مالک بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔گزشتہ رات سینما گھر میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کا مقدمہ تھانہ خان رازق میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ سینما منیجر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پکچر ہاوس سینما کے اندر دو دستی بموں کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت پرنامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی ایکٹ اور دفعہ 302 سمیت مختلف دفعات عائد کی گئی ہے۔ پولیس نے سینما کے منیجر کو بھی شامل تفتیش کیا ہے اور اس سے بھی پوچھ گچھ کی جارہے ہے ان کا کہنا تھا کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :