Live Updates

تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ممالک کارکنوں نے جماعت کے اندر مبینہ کرپشن کے احتساب کیلئے ٹرانسپیرنسی اکاؤنٹیبلٹی سیل تشکیل دیدیا

اتوار 2 فروری 2014 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے اندرون اور بیرون ممالک کارکنوں نے جماعت کے اندر مبینہ کرپشن کے احتساب کے لئے ٹرانسپیرنسی اکاؤنٹیبلٹی سیل( ٹیک )تشکیل دیا ہے جسکا آئندہ اتوار کو لاہور میں کنونشن بھی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف لاس اینجلس سے پارٹی کے ایک متحرک رکن ہونے کے دعویدار اور لاہور سے زبیر نامی کارکن نے ٹیک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو اندرون اور بیرون ممالک سے کروڑوں روپے فنڈز دئیے جاتے ہیں لیکن انکا کوئی حساب کتاب نہیں اور ان میں مبینہ کرپشن کی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیک کے ذمہ داران نے آئندہ اتوار کو لاہور میں کنونشن کے انعقادبھی متوقع ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات