سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوں گے،امن وامان کی صورتحال پر بحث اور طالبان سے مذاکرات پرپیش رفت کے حوالے سے بحث کا امکان

اتوار 2 فروری 2014 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) پیر کو ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفہ کے بعد شام 4 بجے سپیکر سردارایازصادق کی صدارت میں ہوگا ۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ ایجنڈی کی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سینٹ کا اجلاس شام چار بجے چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوگا۔ سینٹ کا یہ 101 واں اجلاس ہے جس میں پیر کو نجی کارروائی کا ایجنڈا نمٹایاجائے گا۔ سینٹ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بحث اور طالبان سے مذاکرات پرپیش رفت کے حوالے سے بحث کا امکان ہے ۔