پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں شروع ،معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی‘ذرائع وزارت خزانہ

اتوار 2 فروری 2014 20:25

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں شروع ،معاشی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں شروع ہوگئیجبکہ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیس رکنی ٹیم کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ جیفری فرینک اور دیگر عہدیداروں کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کو ٹیکس وصولی سمیت زرمبادلہ کے ذخائر مقررہ ہدف تک بڑھانے میں ناکامی ہوئی تاہم توقع ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہیں گے اور وزیر خزانہ چون کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کے لئے آئی ایم ایف حکام کو رضامند کرلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پانچ فروری تک دبئی میں رہیں گے جبکہ جیفری فرینک آٹھ فروری کو اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :