بولان،ڈھاڈر میں ٹریفک حادثہ ،8افراد جاں بحق ،10زخمی

اتوار 2 فروری 2014 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثہ 8افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب کوئٹہ سے نواب شاہ جانیوالی کوچ سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے کھائی میں جا گری گاڑی اور کوچ کھائی میں گر جانے کے باعث 8افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جو موقع پر جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالے تین افراد کوچ میں سوار تھے حادثے میں 10افراد زخمی ہوئے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر سبی اور مچھ کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا تاہم فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :