صحافیوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان ، قاتلوں کی فوراً گرفتاری کو یقینی بنایاجائے،ڈکٹرعبدالمالک بلوچ کی انتظامیہ کو ہدایت

اتوار 2 فروری 2014 20:22

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اوستہ محمد کے سینئر صحافی افضل خواجہ کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کی ہے صحافیوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کریگی وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قاتلوں کی فوراً گرفتاری کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :