طالبان کی اپنی کمیٹی کا مینڈیٹ اور اختیارات کیا ہونگے ابھی اعلان ہونا باقی ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وضاحت طلب امور کا فیصلہ ہوتے ہی مذاکراتی عمل شروع ہوسکتا ہے ،(کل) وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، حکومت علماء کی رہنمائی میں مذاکرات آگے بڑھائیگی ، وزیر داخلہ کا بیان

اتوار 2 فروری 2014 19:03

طالبان کی اپنی کمیٹی کا مینڈیٹ اور اختیارات کیا ہونگے ابھی اعلان ہونا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کی اپنی کمیٹی کا مینڈیٹ اور اختیارات کیا ہونگے ابھی اعلان ہونا باقی ہے ، وضاحت طلب امور کا فیصلہ ہوتے ہی مذاکراتی عمل شروع ہوسکتا ہے ،(کل)پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، حکومت علماء کی رہنمائی میں مذاکرات آگے بڑھائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہاکہ دونوں اطراف سے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ فریقین مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں اور نیک نیتی رکھتے ہیں وزیر داخلہ نے کہاکہ طالبان کی جانب سے کمیٹی کا اعلان مثبت پیشرفت ہے تاہم طالبان کی اپنی کمیٹی کا مینڈیٹ اور اختیار کیا ہے اس کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے طالبان اپنی مذاکراتی کمیٹی کے فیصلوں پر کس حد تک پابند ہونگے ؟وزیر داخلہ نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کا عمل انتہائی مشکل ہے وضاحت طلب امور کا فیصلہ ہوتے ہی مذاکراتی عمل شروع ہوسکتا ہے وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے وزیر اعظم نواز شریف (کل)پیر کو ملاقات ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا وزیر داخلہ نے کہاکہ امن اور بھائی چارے کیلئے آواز ٹھانے والے علماء کرام کاشکر گزار ہوں انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت علماء کی رہنمائی میں مذاکرات آگے بڑھائے گی ۔