وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات،ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 2 فروری 2014 18:55

وزیر اعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات،ملک کی مجموعی صورتحال پر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نو از شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے غیر رسمی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونیوالی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔