سندھ اسمبلی کا اجلاس( کل) ہوگا، جلاس میں این ایف سی اجلاس کی دوسری سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی

اتوار 2 فروری 2014 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس کل (پیر) سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقد ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، جبکہ ایوان میں صوبے بھر میں پراپرٹی پر وال چاکنگ کے حوالے سے قانون سازی کے لئے ایک بل بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایوان میں اعلان کیا جائے گا کہ گورنر سندھ نے تھیلیسیمیا کے حوالے سے سندھ اسمبلی نے جو قانون پاس کیا تھا اس کو منظور کرلیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں این ایف سی اجلاس کی دوسری سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے تحفظ پاکستان آرڈی ننس اور کراچی میں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تحفظات کے لئے جو تحریک التواء جمع کرائی گئی ہیں اجلاس میں ان کو بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :