تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے لئے نامزدہ کردہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ،مولانا فضل الرحمن
اتوار 2 فروری 2014 18:55
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے لئے نامزدہ کردہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ، سویت یونین کے خاتمے کے بعد دنیا میں اپنا تسلط جمانے کے لئے امریکا کا اپنا ایجنڈا ہے، جنگ ہماری ضرورت نہیں یہ امریکا اور مغرب کی ضرورت ہے ، پشاور سے نیٹو سپلائی بند نہیں، نیٹو سپلائی کو دو سپاہیوں کے ذریعے روکا جاسکتا ہے ، صوبائی حکومت خود بھی آگے نہیں آرہی ہے ،کارکنوں کو بٹھا دیا گیا ہے ۔
اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہاکہ سویت یونین کے خاتمے کے بعد دنیا میں اپنا تسلط جمانے کے لئے امریکا کا اپنا ایجنڈا ہے، جنگ ہماری ضرورت نہیں یہ امریکا اور مغرب کی ضرورت ہے،2001 موجودہ صورت حال کے بعد غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آج دنیا میں جو خونریزی ہورہی ہے اس کا ذمہ دار امریکا اور پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان جسے حکومت نے کالعدم قرار دے رکھا ہے ایک تنظیم ہے ایسی صورت حال میں کیا طالبان اپنی تنظیم سے باہر سے بھی نام لے سکتے ہیں اس کے علاوہ طے شدہ امور سے ہٹ کر عوام کو سرپرائز دیئے جارہے ہیں ان تمام امور پر پارٹی سطح پر غور کیلئے(کل) پیر کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.