مردان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 مبینہ دہشت گرد گرفتار،دونوں ملزمان پنجاب رجمنٹ سینٹرکا مین گیٹ اور پولیس اسٹیشن صدر پرخودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ،رپورٹ

اتوار 2 فروری 2014 18:53

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سیکیورٹی فورسز نے مردان میں2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے خودکش جیکٹس،بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مردان میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہوں نے کارروائیوں کیلئے دو گروپ بنانے کا بھی اعتراف کیادونوں ملزمان پنجاب رجمنٹ سینٹرکا مین گیٹ اور پولیس اسٹیشن صدر پرخودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔دہشت گردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنا پرگرفتار کیا گیا سیکیورٹی فورسز نے مردان میں ذاکراللہ اور فیض نامی دو دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا