ہمیں حکومتی کمیٹی کے ارکان پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ، کالعدم تحریک طالبان ،طالبان کی پانچ رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کریگی ،ترجمان ،امید ہے مذاکرات شریعت کے نفاذ کے حق میں کامیاب ہونگے ،شاہد اللہ شاہد کا بیان

اتوار 2 فروری 2014 18:53

ہمیں حکومتی کمیٹی کے ارکان پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ، کالعدم تحریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے ایک بار پھر حکومتی کمیٹی کے ارکان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں حکومتی کمیٹی کے ارکان پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ، طالبان کی پانچ رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کریگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ ہمیں حکومتی کمیٹی کے ارکان پر کوئی اعترا ض نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ مذاکرات شریعت کے نفاذ کے حق میں کامیاب ہونگے شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ مذاکرات کے حوالے سے ملاقانوں کے مقام کا تعین نہیں کیا گیا اور شمالی وزیرستان میں مذاکرات نہیں ہونگے