جماعت اسلامی کااہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ،کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کوسید منور حسن اسلام آباد ،لیاقت بلو چ کراچی ،سراج الحق پشاور،دفاع پاکستان کو نسل کے قائدین لاہور اور عبدالر شید ترابی مظفر آباد میں عوامی اجتماعا ت سے خطاب کر یں گے

اتوار 2 فروری 2014 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد ا سلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے حسب روائیت اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چار فروری کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترجا کر یا داشت پیش کی جا ئے گی جبکہ پانچ فروری صبح دس بجے چائنا چو ک سے ڈی چو ک تک انسانی ہا تھوں کی زنجیر بنائی جا ئے گی اور بعد ازاں ریلی اور جلسہ عام منعقد کیا جا ئے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منو ر حسن کر یں گے۔

کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں جماعت اسلامی کے مر کزی سیکرٹری جنرل الیاقت بلو چ ،پشاور میں سراج الحق ،لاہور میں دفاع پاکستان کی جماعتوں کے قائدین اور مظفر آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدا لر شید ترابی عوا می اجتماعات کی قیادت کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد سابق امیدوار قومی اسمبلی زبیر فارو ق خان اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا بھارت اب کشمیریوں کے جذبہ حریت کو مزید نہیں دبا سکتا وزیر اعلی دہلی اروون کچری وال نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے جس پر ان پر انتہاپسندوں نے حملہ کر دیا ۔ جس پر دوبارہ وزیر اعلی دہلی نے کہا حملوں سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ انھوں نے کہا بانکی مو ن اقوام متحدہ کی سب سے پرا نی قرار داد پر عمل کرو انے کے لیے اپنا کردار ادا کر یں اور کشمیریوں پر ریاستی جبر بند کروائیں جبکہ ہم آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چو ہدری عبدالمجیدسے بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ 5فروری کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد منظو ر کروائیں ۔

میاں محمد اسلم نے کہا بھارت نے ہمیشہ پاکستان دشمنی کا ثبو ت دیا ہے اب پاکستان کے پانی کو روک کر آبی جا رحیت کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران ہزاروں افرد کی شہادتیں،اور ماؤں ،بہنوں کی لُٹنے والی عزتوں اربوں ڈالرز کی املاک کو ہو نے والے نقصان کے باوجو د دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ان کے اس عمل سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔