خواہش ہے قوم حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکلے ورنہ صورتحال تبدیل نہیں ہو گی‘ شیخ رشید احمد،گورنر اسٹیٹ بینک نے دن رات نوٹ چھاپنے کے احکامات کے باعث استعفیٰ دیا‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ
اتوار 2 فروری 2014 18:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں ثقافت نہیں بلکہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے اربوں روپے ہوا میں اڑائے جارہے ہیں ،ا سٹیٹ بنک کے گورنر نے اس لیے استعفیٰ دیا کیونکہ حکومت نوٹ چھاپنے والی مشینوں کو تو سانس بھی نہیں لینے دیتی ،حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی قوم کو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ فیسٹول کے نام پر اپنی تشہیر کر رہی ہے ، وہاں ثقافت کو زندہ کرنے کی بجائے اپنی سیاسی مشہوری کیلئے اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ کی عوام کیلئے کچھ کرے ۔ فیسٹول سے غریب آدمی کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بنک نے اس لیے استعفیٰ دیا ہے کیونکہ حکومت نوٹ چھاپنے والی مشینوں کو سانس نہیں لینے دیتی ، یہ بات ایک حقیقت ہے کہ جس قدر نو ٹ زیاد ہ چھاپے جائیں مہنگائی میں اتنا ہی اضافہ ہو تا ہے۔
حکومت گورنر کو دن رات نوٹ چھاپنے کا کہہ رہی تھی جسکے باعث انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس قابل ٹیم کابہت بڑا قحط ہے، خواہش ہے کہ قوم ان حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکلے ،پھر ہی قوم کی نجات ہو سکتی ہے ورنہ صورتحال تبدیل نہیں ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.