پشاور، پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر فائرنگ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد کوماراگیا،ایک زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 2 فروری 2014 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پشاور کے نواہی علاقے بڈھ بیر موسی زئی میں مسلح عسکریت پسندوں نے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، فارنگ کا واقعہ نواہی علاقے موسی زئی میں انقلاب روڈ پر پیش آیا جہاں تھانہ بڈھ بیر پولیس کی وین پولیو مہم کے سلسلے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد شدید زخمی ہو گئے اسی علاقے میں گزشتہ روز سڑک کے کنارے پڑے بارودی مواد بھی دھماکے سے پھٹ گیا جسکے بعد صوبائی حکومت نے پولیو مہم کیلئے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے ۔