الطاف حسین کیخلاف پروپیگنڈہ پاکستان کیخلاف سازش ہے، ایم کیو ایم
اتوار 2 فروری 2014 18:13
(جاری ہے)
ان کیخلاف پروپیگنڈہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی سلامتی کیخلاف سازش ہے۔ الطاف حسین کی سچائی کا پیغام لے کر میدان میں آ گئے ہیں۔
آج مخالفین کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا دن ہے۔ ایک طرف جھوٹ اور دوسری طرف سچ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد کی حامی اور جمہوریت پسند جماعت ہے۔ ہم عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کا کہنا تھا کہ عالمی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے آج جمع ہوئے ہیں۔ الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ الطاف حسین پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ اپنے خطاب میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کیخلاف میڈیا ٹرائل کوئی نئی بات نہیں ہے۔ الطاف حسین اس نظام کے باغی ہیں۔ ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ملک کے استحکام کی بات کی۔ الطاف حسین نے ہمشیہ پاکستان کو مقدم رکھا تو اس بات پر غدار وطن کہلائے گئے ہیں۔ الطاف حسین نے ہمیشہ غریبوں کے حق میں وڈیرں اور جاگیرداروں کےخلاف نعرہ لگایا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بغیر کوئی فارمولا قابل قبول نہیں ہے۔ پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر الطاف حسین کے حق میں نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سید افتخار علی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وجود صرف الطاف حسین کی ذات سے مشروط ہے اور مشکل وقت میں ہر کارکن اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایم کیو ایم وسطی پنجاب کی صدر بسمہ سکھیرا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کے خلاف میڈیا ٹرائل کسی صورت برداشت نہیں جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.