Live Updates

مذاکراتی عمل میں چار رکنی حکومتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے: عمران خان

اتوار 2 فروری 2014 16:21

مذاکراتی عمل میں چار رکنی حکومتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے: عمران خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں انہیں چار رکنی حکومتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے لیے اپنے نمائندے منتخب کریں انہیں حکومتی کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو بلا لیا ہے جس میں مذاکراتی عمل پر مشاورت کی جائے گی اور کور کمیٹی جائزہ لے گی کہ مذاکراتی عمل میں کس طرح معاونت کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :