طالبان جلد اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، مولانا سمیع الحق

اتوار 2 فروری 2014 15:33

طالبان جلد اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، مولانا سمیع الحق

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد اپنی 9 رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، ہماری کمیٹی حکومت اورطالبان کے درمیان ثالثی اور پل کا کرداراداکرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نے ہم سے اب تک رابطہ نہیں کیا، کمیٹی کے اعلان کے بعد عمران خان سے رابطہ کیا ہے، عمران خان کمیٹی کا رکن بننا قبول کرلیں، اگر وہ کمیٹی کے رکن نہ بنے توان کی سیاسی ساکھ کونقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان نے مطالبات کی ایک فہرست تیارکرلی ہے، ان کا پہلا مطالبہ قیدیوں کی رہائی ہوگا تاکہ اہم لوگ مذاکرات میں شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :