حکومتی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے طالبان کی کمیٹی کا خیرمقدم ، یہ کمیٹی امن کوششوں کے لیے مثبت پیش رفت ہے، اب ان ممبران کا گرین سگنل آئے تو مذاکراتی سلسلہ شروع ہو، عرفان صدیقی
اتوار 2 فروری 2014 15:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) حکومت کی چاررکنی امن مذاکراتی کمیٹی کےکوآرڈینیٹرعرفان صدیقی نےکہا ہے کہ طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی امن کوششوں کے لئے مثبت پیش رفت ہے تاہم بلا تاخیر مذاکرات کے لئے طالبان کی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ ملک میں خون ریزی بند ہو اور اس مقصد کے لئے جلد از جلد سنجیدہ مذاکرات شروع کئے جائیں۔
امن عمل کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات کی مدد چاہتے ہیں، مذاکرات کے لئے علما و دیگر فکر مکاتب فکر کے لوگ سنجیدگی اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے خیرخواہی کے جذبے کے تحت امن عمل کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ طالبان کی امن کی کوششیں مثبت اور تعمیری ہیں،حکومتی کمیٹی طالبان کی قائم کردہ کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کمیٹی میں شامل تمام شخصیات ان کے لئے محترم ہیں اور اب انہیں ان ارکان کے مثبت اشارے کا انتظار ہے تاہم مذاکراتی سلسلے کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.