کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت (کل) ہوگی

اتوار 2 فروری 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کی درخواست ضمانت کی سماعت (کل) ہوگی24جنوری کو سابق چیئرمین سی ڈی اے نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سید طیب شاہ ایڈوکیٹ کے زریعے دائر کی تھی جس کی سماعت عدالت نے تین فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ،آئی ،اے ) سے جواب طلب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے خلاف ایف آئی اے نے پلاٹ الاٹمنٹ میں کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :