سپریم کورٹ بار چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور دیگر ججز کے اعزاز (کل) عشائیہ کا اہتمام کرے گی

اتوار 2 فروری 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی اور دیگر ججز کے اعزاز میں(کل) پیرکو عشائیہ کا اہتمام کرے گی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے نائب صدر سردار حسین کے مطابق سپریم کورٹ بار چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے تمام ججز کے اعزاز میں تین فروری کو شام سات بجے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیگی جس میں بار کے ممبران سمیت سنیئر وکلاء شرکت کریں گے -