حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ ، اعلان اوگراکا فیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا ، اوگرانے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی ،آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، اوگرا حکام کا موقف ۔ تفصیلی خبر

اتوار 2 فروری 2014 15:07

حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ ، اعلان اوگراکا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبہ پر دبئی میں جاری مذاکرات کے دوران ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنیکا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم اعلان اوگراکافیصلہ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی ٹیم نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو بتایاکہ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں 59.26 روپے اور68.64 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کی درخواستوں کی سماعت مکمل کرلی اور توقع ہے اوگراکی طرف سے آئندہ ہفتے فیصلہ جاری کردیا جائے گا، جس کی روشنی میں حکومت قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیگی۔

اوگرا حکام کے مطابق ادارے کے چیئرمین کانفرنس میں شرکت کے لئے بیرون ملک ہیں،ان کی واپسی پر قیمتوں بارے فیصلہ کیا جائیگا۔ اوگرا حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کا اوگرا آرڈیننس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔